وڪيپيڊيا:اسان سان رابطو ڪريو/آرٽيڪل جا موضوع


قارئين
ڪنهن به مضمون ۾ درپيش مشڪلات ۽ مسئلن کي ڪهڙي طرح پيش ڪريو۔

موضوعات مضمون
توهان، توهان جي ڪمپني، يا جن فردن جي توهان نمائندگي ڪريو ٿا انهن جي متعلق مضمونن جي مسئلن۔.

اجازت نامو
وڪيپيڊيا ۾ موجود معلومات ڪهڙي طرح استعمال/نقل ڪريو، پنهنجا مضمون ڪهڙي ريت ارسال موڪليو ڪريو، يا توها جي معلومات جي غير مجاز استعمال کي ڪهڙي طرح پيش ڪيو۔.

عطيو دهندگان
مالي معاونت جو طريقي ڪار ۽ توهان جي معاونت ڪهڙي مد ۾ خرچ ڪئي ويندي۔.

ذرائع ابلاغ
توهان ڪنهن خبر رسان اداري جي متعلق آهن ۽ وڪيپيڊيا سان رابطو ڪرڻ چاهيو ٿا۔.


اگر آپ کے خیال میں یہاں موجود آپ یا آپ کی تنظیم وغیرہ سے متعلق کوئی مضمون، نا مکمل، نا مناسب یا جانبدار مواد کا حامل ہے تو اس مسئلہ پر گفتگو کرنے کے لیے ویکیپیڈیا میں متعدد مقامات ہیں جہاں آپ ویکیپیڈیا برادری کے سامنے اس معاملہ کو پیش کر سکتے ہیں۔

ڳاله ٻوله (بحث) صفحي جو مقام

ویکیپیڈیا کا کوئی مرکزی ادارتی ادارہ یا مدیر نہیں ہے جو مواد کی ادارت اور ان پر نظر ثانی کے فرائض انجام دے، یہاں موجود مکمل مواد ہمارے رضاکار صارفین کے زیر انتظام ہے۔ چنانچہ بہتر ہو گا کہ آپ کے مطلوبہ مضمون کو جن افراد نے لکھا ہے یا اس کی ادارت میں شریک ہیں، سب سے پہلے آپ ان سے رابطہ کریں۔ ان صارفین سے رابطہ کرنے کے لیے آپ متعلقہ مضمون کے "تبادلۂ خیال" صفحہ پر انھیں پیغام دے سکتے ہیں۔ جب آپ مضمون کے "تبادلۂ خیال" صفحہ پر جائیں گے تو صفحہ میں اوپر کی جانب "نیا موضوع" کے نام سے ایک بٹن نظر آئے گی، اس پر کلک کریں، ایک خانہ ترمیم آپ کے سامنے ہوگا، اس میں آپ اپنا پیغام درج کریں۔ اس پیغام میں اپنے نکات اور ملاحظات تفصیل سے پیش کریں، جن نقائص یا خامیوں کو آپ نے محسوس کیا ہے اسے درج کریں۔ بعد ازاں خانہ ترمیم کے نیچے موجود "محفوظ" کی بٹن پر کلک کر دیں، آپ کا پیغام فوراً محفوظ ہو کر شائع ہو جائے گا۔

اگر مضمون کے تبادلۂ خیال صفحہ پر آپ کو پیغام درج کرنے کے بعد کوئی جواب یا تبصرہ موصول نہ ہو تو آپ اس معاونت میز پر اپنا پیغام چھوڑ دیں، مذکورہ صفحہ عموماً اکثر صارفین کے پیش نظر رہتا ہے۔

نیز آپ info-sd@wikimedia.org پر ای میل کے ذریعہ دیگر تجربہ کار صارفین سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ براہ کرم اپنے اس ای میل میں متعلقہ مضمون کا عنوان، یا پتہ اور اپنے نکات اور مسائل تفصیل سے درج کریں۔ گرچہ آپ کا ای میل محفوظ اور خفیہ رکھا جاتا ہے، تاہم تحفظ کی مکمل ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ واضح رہے کہ ای میل کے ذریعہ رابطہ کرنے پر رضاکاران متعلقہ مضمون سے محض غلط مواد حذف کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں، وہ اس میں نیا مواد شامل کرنے سے قاصر ہونگے۔ اس طرح کے اضافوں کے لیے آپ مذکورہ بالا طریقہ سے مضمون کا "تبادلۂ خیال" صفحہ استعمال کریں۔

اگر آپ اپنے مطلوبہ مضمون کو باتصویر بنانے کے لیے اس میں تصاویر شامل کرنا چاہتے ہیں تو انھیں آپ خود ہی اپلوڈ کرکے مضمون میں شامل کر سکتے ہیں۔ نیز آپ ان تصاویر کو photosubmission@wikimedia.org پر بذریعہ ای میل بھی ارسال کر سکتے ہیں۔ براہ کرم تصویر اپلوڈ یا ارسال کرتے وقت اس بات کی صراحت لازماً درج کریں کہ آپ اس مواد کے مالکانہ حقوق رکھتے ہیں اور اسے آزاد اجازت نامہ کے تحت شائع کر رہے ہیں۔ آزاد اجازت ناموں میں ہم Creative Commons Attribution-ShareAlike 3.0 اجازت نامے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اگر آپ اس مواد کے مالکانہ حقوق نہیں رکھتے تو براہ کرم مصور یا مالکان سے درخواست کریں کہ وہ اسے آزاد اجازت نامہ کے تحت شائع کر دیں۔